لاہور میں کشیدگی, پی سی بی نے اہم اعلان کردیا

لاہور میں کشیدگی, پی سی بی نے اہم اعلان کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلا کوالیفائر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے تھے، لاہور کے مال روڈ واقع نجی ہوٹل میں قیام پذیر ٹیموں نے جس روٹ سے اسٹیڈیم کی طرف جانا ہے، اس راستے پر پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے موجود ہے جبکہ دونوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں بھی ہورہی ہیں۔

دوسری جانب لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ لاہور پر کشیدگی کے باعث لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پہلے کوالیفائر میں شائقین کرکٹ کی تعداد کم ہونے کی توقع ہے جبکہ اسیٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔