ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور   ہائیکورٹ،پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شوہر کی سزا معطل

Lahore highcourt,big decision,
کیپشن: Lahore Highcourt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر قید اور جرمانے کی سزا،لاہور ہائیکورٹ نے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شہری غلام حسین کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے کیس میں 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جسے اس نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے شہری غلام حسین کی سزا کے خلاف اپیل کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اس کی 6 ماہ کی سزا معطل کرکے رہائی کا حکم دیدیا ۔ 

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے خلاف اپیل پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سنایا گیا ۔ 

 شہری غلام حسین نے عدالت کے روبرو چھ ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مجسٹریٹ کے پاس پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سز کا اختیار نہیں۔