پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی،   طلباء کاایک دوسرے پر آہنی راڈوں سے حملہ

Punjab university,students,quarrel,
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی،   طلباء کاایک دوسرے پر آہنی راڈوں سے حملہ،تنظیمی کارکنان آپسی معاملات کی وجہ سے آپس میں الجھے۔

  پولیس کے مطابق تصادم جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں  3 طالب علم زخمی ہو گئے،زخمیوں میں خیام، عاقب اور شاہ زمان شامل، زخمی طالب علموں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 تصادم کے دوران تنظیمی کارکنوں نے ایک دوسرے پر بدترین تشدد کیا،کارکنان نے ایک دوسرے پر آہنی راڈوں سے حملہ کیا،تنظیمی کارکنان آپسی معاملات کی وجہ سے آپس میں الجھے

کچھ تنظیمی کارکنان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا ،زخمی تنظیمی کارکنان کو جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان  نے ایس پی اقبال ٹاون کو فوری کارروائی کا حکم دیا،

  ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود صورتحال کنٹرول میں ہے۔