ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے اہم منصوبوں میں بڑی پیشرفت

شہر کے اہم منصوبوں میں بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: پنجاب حکومت نے شہر میں تین میگا پراجیکٹس میں سے دو کی ایڈمنسٹریشن منظوری جاری کردی، ایل ڈی اے نے محکمہ خزانہ سے رواں مالی سال میں فوری طور پر پانچ ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور اور گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت نے شہر میں تین میگا پراجیکٹس میں سے دو کی ایڈمنسٹریشن منظوری جاری کردی ہے۔ ایل ڈی اے نے محکمہ خزانہ سے فوری طور پر پانچ ارب روپے مانگنے کا مراسلہ لکھ دیا ہے۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان نے محکمہ خزانہ کو خط لکھا ہے۔ 

شیرانوالہ گیٹ کیلئے چار ارب نوے کروڑ کی ایڈمنسٹریشن منظوری ہوئی ہے۔ منصوبے کیلئے رواں مالی سال میں چار ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ مانگی گئی ہے۔ گلاب دیوی انڈر پاس کیلئے ایک ارب اکہتر کروڑ کی ایڈمنسٹریشن منظوری ہوئی ہے۔

گلاب دیوی انڈر پاس کیلئے رواں مالی سال میں ایک ارب کے فنڈز مانگے گئے ہیں۔ شاہکام فلائی اوور کے پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریشن منظوری آج جاری ہونا متوقع ہے۔