ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

برائلر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) شہر میں برائلر کی رسد میں کمی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشر ربا اضافہ ہوگیا، زندہ مرغی 16 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 23 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے اثرات صارفین کی جیب پر پڑنے لگے، زندہ مرغی 16 روپے اضافے کے بعد ایک سو سڑسٹھ روپے جبکہ مرغی کا گوشت 23 روپے اضافے کے بعد دو سو اکتالیس روپے کا ہوگیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک ہی دن میں 23 روپے کا اضافہ ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، قیمت کنٹرول کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنماء خلیق ارشد کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ طلب اور رسد ہے، اس کے ساتھ ساتھ فیڈ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے پولٹری فارمر کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پولٹری فارمر نقصان کرکے مرغی فروخت کر رہے ہیں تاہم جیسے ہی رسد بہتر ہوگی قیمت میں کمی ہوجائے گی۔