( علی عباس ) حکومت پنجاب نے اقلیتی رہائشی علاقوں میں ڈویلپمنٹ کے لیے 43 کروڑ 82 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی۔
حکومت پنجاب نے رواں مالی سال میں اقلیتی برادری کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈز کا اجرا کیا ہے۔ لاہور میں اقلیتی برادری کے حلقوں کے لیے دس کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مسیحی، سکھ اور ہندو برادری کی کالونیز میں تعمیراتی کام مکمل ہوں گے۔ کوٹ لکھپت بہار کالونی میں سیوریج اور گلیوں کی پختگی کے لیے پچاس ملین، یوحنا آباد کے لیے چالیس ملین کی گرانٹ جاری کردی گئی ہے جبکہ گورا قبرستان کی بحالی کے لیے ساٹھ لاکھ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق صوبہ بھر کے دیگر شہروں کے اقلیتی علاقوں میں فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، گجرانوالہ، چکوال،لیہ، ملتان، ننکانہ صاحب، ناروال، راولپنڈی، شیخو پورہ اور سیالکوٹ بھی شامل ہیں۔