ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سے ایئرچیف مارشل سہیل امان کی الوداعی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے ایئرچیف مارشل سہیل امان کی الوداعی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایئرچیف مارشل سہیل امان نے الوداعی ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے پیشہ وارانہ امور پر مہارت اور فضائی سرحدوں کی بہترین حفاظت پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ماڈل ٹائون میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے انفرادیت کیساتھ فرائض ادا کیے ہیں، انکی ملک کےدفاع کیلئے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نےکہاکہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فورس ہے، قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری اور جرات پر فخر ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔