ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایکٹ 2016 تیار،اب قانون شکنی پر لاکھوں روپے جرمانہ ہوگا

ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایکٹ 2016 تیار،اب قانون شکنی پر لاکھوں روپے جرمانہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس نے ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایکٹ 2016 کا بل تیار کرلیا۔ جس کے مطابق اب قانون شکنی پر سخت سزائیں ملیں گی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، پولیس کا پول کھل گیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس نے نئے قوانین کا مسودہ تیار کر لیا ہے جسے ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایکٹ 2016 کا نام دیا گیا ہے۔ نئے بل کا اطلاق تمام رسمی اور غیر رسمی پیشی وارانہ کاموں پر ہوگا۔ قوانین کو موثر بنانے کیلئے صوبائی کونسل برائے ہیلتھ اینڈ سیفٹی بنایا جائے گا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔دہشتگردوں نے پھر لاہور کو خون میں نہلا دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نئے بل کے تحت بنائی جانے والی کمیٹی میں مزدور اور ہیلتھ آفیسرز شامل ہونگے۔ قوانین توڑنے پر چار لاکھ  روپے جرمانہ اور دو سال قید ہو  گی۔ محکمے نے بل صوبائی کیبنٹ کو باقاعدہ منظوری کیلئے بھجوا دیا ۔

یہ خبر  پڑھنا مت بھولیے۔۔۔سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کو اب ایک اور ٹیسٹ دینا ہوگا، نیا بل منظور