ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاکستان کی کاوشوں سے ہونیوالے ایران۔امریکہ امن معاہدے کا خیرمقدم

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاکستان کی کاوشوں سے ہونیوالے ایران۔امریکہ امن معاہدے کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی کاوشوں سے ہونے والے ایران۔امریکہ امن معاہدے کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی سیاسی،عسکری اور سفارتی قیادت کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان نے دنیا کو معاشی تباہی، خونریزی اور عالمی بحران سے بچایا ۔ پاکستان کی عالمی سفارت کاری نے دنیا میں امن کا نیا سورج طلوع کر دیا۔ پنجاب پورے پاکستان کے ساتھ مل کر وزیر اعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر،اسحاق ڈار کو سلام کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے پاکستان کا سر دنیا بھر میں فخر سے بلند کر دیا ۔ تاریخ گواہ رہے گی کہ جب دنیا کو پاکستان کی ضرورت پڑی توپاکستان نے مایوس نہیں کیا۔ پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت نے جنگ کے شعلوں کو مذاکرات کی روشنی میں بدل دیا۔ پاکستان نے دنیا کو معاشی بحران سے بچا کر انسانیت کی عظیم خدمت انجام دی۔پاکستان آج پوری دنیا کے لیے امن، تدبر اور ذمہ دار قیادت کی مثال بن چکا ہے۔