سٹی 42 : باغوں کے شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ہواؤں کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ، ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 146 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی ہے۔