ویب ڈیسک:بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں نوجوان اداکارہ سنچیتا اوگلے 22 برس کی عمر میں چل بسیں۔
اس واقعے کے بعد مداحوں اور شوبز حلقوں میں افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ شام اداکارہ کے آبائی علاقے میں واقع رہائش گاہ پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم طبی عملے نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
پولیس نے واقعے کے بعد قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے لاش کو ضروری طبی اور تفتیشی مراحل کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حتمی رائے تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے والد کی درخواست پر پراسرار موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اداکارہ سنچیتا اوگلے نے اپنے مختصر کیریئر میں متعدد ٹی وی منصوبوں میں کام کیا، جن میں کُم کُم بھاگیہ اور واگلے کی دنیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چھاوا اورخاموشی 2: دی نائٹ آؤل بار شوٹ آؤٹ میں بھی نظر آ چکی تھیں۔