ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں 35 ہزار اساتذہ کی انگلش پروفینسی ٹریننگ ملتوی

پنجاب میں 35 ہزار اساتذہ کی انگلش پروفینسی ٹریننگ ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  پنجاب بھر سے 35 ہزار اساتذہ کے لیے مجوزہ انگلش پروفینسی ٹریننگ پروگرام کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت اساتذہ کی استعداد کار جانچنے کے لیے گوگل فارم کے ذریعے آن لائن ٹیسٹ لیا جانا تھا، تاہم مجوزہ طریقہ کار پر اساتذہ تنظیموں نے شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اساتذہ یونینز کا مؤقف تھا کہ صرف آن لائن ٹیسٹ کی بنیاد پر تربیتی عمل کا تعین مناسب نہیں ہوگا، جس کے بعد پروگرام پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی (پیکٹا) نے اب اعلان کیا ہے کہ انگلش پروفینسی ٹریننگ ضلعی کے بجائے تحصیل کی سطح پر منعقد کی جائے گی تاکہ زیادہ مؤثر اور آسان طریقے سے اساتذہ کی تربیت ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق اس مقصد کے لیے حکومت پہلے ہی محکمہ تعلیم کو 2 ارب روپے جاری کر چکی ہے۔

پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل سطح پر تربیتی عمل کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے، جسے حتمی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔