ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ

 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ میں بچوں کے ڈیجیٹل استعمال کو محدود کرنے کے لیے حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اقدام بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے اور انہیں تعلیمی و صحت کے ماحول کی طرف واپس لانے کی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حکومت اس فیصلے پر مکمل طور پر پُرعزم ہے اور اس پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ریگولیٹری نظام پہلے سے موجود ہے، جسے مزید فعال بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیمنگ سروسز اور لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے متعلق قوانین بھی سخت کیے جا رہے ہیں تاکہ کم عمر صارفین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس پالیسی پر مشاورت کا آغاز گزشتہ ماہ کیا گیا تھا، جس کا مقصد 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اور اس سے منسلک آلات کے استعمال کو محدود کرنا ہے، تاکہ ان کی توجہ موبائل اور اسکرینوں سے ہٹا کر تعلیم اور جسمانی و ذہنی صحت کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں بچوں کے غیر ضروری سوشل میڈیا استعمال پر تشویش بڑھ رہی ہے، کیونکہ اس کے اثرات نہ صرف تعلیمی کارکردگی بلکہ ذہنی و سماجی نشوونما پر بھی پڑ رہے ہیں۔