ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی سرکاری نرخنامے کے برعکس فروخت جاری

سبزیوں کی سرکاری نرخنامے کے برعکس فروخت جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:شہر کی مختلف سبزی منڈیوں اور اوپن مارکیٹوں میں سبزیوں کی سرکاری نرخ نامے اور عملی فروخت کی قیمتوں کے درمیان فرق بدستور برقرار ہے، جس کے باعث شہری مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ سروے کے مطابق نیا کچا آلو درجہ اول سرکاری نرخ 25 روپے فی کلو کے مقابلے میں 40 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح پیاز کی سرکاری قیمت 70 روپے مقرر ہونے کے باوجود 90 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 90 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ کریلا 60 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 70 روپے فی کلو دستیاب ہے، جبکہ شملا مرچ 185 روپے کی بجائے 200 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

سبز مرچ کی قیمت میں بھی نمایاں فرق دیکھا گیا، جہاں سرکاری نرخ 80 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں یہ 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح بند گوبھی 60 روپے کے بجائے 80 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مٹر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سرکاری نرخ 270 روپے فی کلو کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ پھول گوبھی کی قیمت سرکاری نرخ کے مطابق 150 روپے فی کلو برقرار رہی۔

شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے اضافی بوجھ سے بچایا جا سکے۔