ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امریکا میں طیارہ گر کر تباہ،12 افراد ہلاک

 امریکا میں طیارہ گر کر تباہ،12 افراد ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:امریکی ریاست میسوری میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار تمام 12 افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس  کے بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

  حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز  سوار تھے، جو سب حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

 بیٹس کاؤنٹی کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جہاز کو حادثے دن ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔

 حادثے کے بعد میسوری اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔