ویب ڈیسک : ایران نے دارالحکومت تہران پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے پہلی بار دن کی روشنی میں اسرائیل پر میزائل حملہ کیا ہے اور یہ حملوں کی تیسری لہر ہے۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائل اسرائیلی علاقوں میں گرے ہیں۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے میزائل فائر کرنے پر شمالی اور وسطی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے اور اسرائیلی فوج نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران سے کئی میزائل داغے گئے جن میں سے بیشتر کو روک دیا گیا تاہم اب تک کسی حادثے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
اُدھر اسرائیلی حکومت نے 30 جون تک ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بڑھا دیا ہے۔