سٹی 42: وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کل پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرینگے،اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی
وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا بجٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہو گا،بجٹ میں کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ،پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا،وسائل میں اضافے کیلئےصوبائی اثاثوں کا موثر استعمال ترجیح ہوگی ،تعلیم، صحت ،سماجی تحفظ کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے،خواتین ،بچوں معذورافراد، محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا،چھوٹے ،درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے تکنیکی و مالی معاونت مہیا کی جائے گی،کسان کارڈ کو مزید موثر بنایا جائے گا ،بجٹ معاشی ترقی، شفافیت اور سماجی تحفظ کے اصولوں پر مبنی ہو گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App