ویب ڈیسک: بھارت کے شہر بنگلور میں ایک خاتون مسافر نے بس ڈرائیور پر چپل سے حملہ کر دیا ۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون جس کا نام کاویابتایا گیا ہے، نے بس ڈرائیور اطہر حسین سے اپنے دفتر کے قریب بس روکنے کی درخواست کی۔ ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے انکار کیا۔
خاتون نے غصے میں آ کر اپنی چپل اتاری اور ڈرائیور اطہر حسین پر حملہ کر دیا۔ 42 سالہ ڈرائیور نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروائی۔
اطہر حسین کے مطابق خاتون بغیر اسٹاپ والے پوائنٹ پر بس روکنے کا تقاضہ کر رہی تھیں، جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ڈرائیور کے کا کہنا تھا کہ خاتون نے بدتمیزی کی اور غلط زبان کا استعمال کیا جس پر انہوں نے تنبیہ کی کہ بس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ اس پر خاتون مزید طیش میں آئیں اور چپل سے حملہ کر دیا۔
پولیس نے خاتون کو حراست میں لیا اور تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور دوائیاں لے رہی ہیں۔