نعمان سمیع اداکاری میں آنے سے قبل کیا کرتے تھے،اداکار کا اہم انکشاف

Pakistani,actor,Nauman sami
کیپشن: Nauman sami,Actor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار نعمان سمیع نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ وہ کتنی زیادہ محنت کے بعد آج اداکار بنے ہیں۔

حال ہی میں نعمان سمیع نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہلکے گلابی اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے، تصویر دیکھ کر ایک صارف نے کمنٹ میں کہا  کہ آپ بالکل فوڈ پانڈہ کے ڈیلیوری بوائے لگ رہے ہیں صارف کے اس کمنٹ پر  اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ وہ اداکاری میں آنے سے پہلے کچرا اٹھانے ، فرش صاف کرنے اور ٹوائلٹ صاف کرنے، ریسٹورنٹ میں  ویٹر  کے طور پربھی کام کرتے رہے ہیں۔

 نعمان سمیع نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر میں اس شرٹ میں ڈیلیوری بوائے کی طرح لگ بھی رہا ہوں تو   اس میں کوئی مضحکہ خیز بات نہیں، یہ ایک نوکری ہے اور جو لوگ یہ کام کرتے ہیں انہیں اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ محنت کرکے اپنے اہلخانہ کے لیے روزی روٹی کما رہے ہوتے ہیں۔

جس کے بعد صارف نے اداکار سے معافی مانگی اور کہا کہ ان کا مقصد کسی کا دل دکھانا نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی کا مزاق بنا رہے تھے، نعمان سمیع اور صارف کی درمیان ہوئی بات چیت کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے اور اداکار کے مداح ان کی اس محنت اور لگن کو خوب سراہا رہے ہیں۔