پاکستانی لڑکیاں کسے زیادہ پسند کرتی ہیں، ہمایوں سعید نے بتا دیا

پاکستانی لڑکیاں کسے زیادہ پسند کرتی ہیں، ہمایوں سعید نے بتا دیا
کیپشن: Humayun saeed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :حال ہی میں ہمایوں سعید افلم کا ٹریلرلانچ کیا ٹریلرلانچ کےموقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں سعید نےعیدالضحیٰ پر اپنی فلم کے ساتھ ریلیزکے لیے شیڈول ہالی ووڈ فلم ’ تھور: لواینڈتھنڈر’ کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے قہقہے بکھیردیے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ، ’ کچھ لڑکیوں کو تھورکا مرکزی کردار( کرس ہیمس ورتھ ) پسند ہے لیکن پاکستانی خواتین مجھے اور فہد مصطفی کو زیادہ پسند کرتی ہیں ’۔فلم لندن نہیں جاؤں گاعید الاضحیٰ پرریلیز کی جائے گی، مرکزی کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان اورسہیل احمد شامل ہیں۔

لندن نہیں جاؤں گا کے ڈائریکٹربھی ندیم بیگ ہیں جو اس بات کو واضح کرچکے ہیں کہ یہ فلم سال 2017 میں ریلیزکی جانے والی مہوش اور ہمایوں کی ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ کا سیکوئل نہیں ہے بلکہ یہ ایک منفرد کہانی کے ساتھ اسی طرزکی رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔دلچپ امریہ ہے کہ ندیم بیگ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کے ڈائریکٹربھی تھے اور اس فلم کی کہانی ڈرامہ لکھنے والے خلیل الرحمان قمرکی ہی تحریرکردہ ہے۔فلم کی کہانی خلیل الرحمٰن قمرنے لکھی ہے جو اس سے قبل ہمایوں اور مہوش کی فلم “ پنجاب نہیں جاوں گی “ بھی لکھ چکے ہیں