ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارٹیوں اور بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد

پارٹیوں اور بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد
کیپشن: Plane
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کی الیکٹرک کمپنی لیسکو میں دفاتر کے اندر کھانے پینے، پارٹیوں اور بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کو حاصل فنڈز بجلی سپلائی نظام کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو بجلی کے تقسیم کار ادارے لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے اپنے نئے مالی سال کے بجٹ کوحتمی شکل دے دی۔نئے بجٹ کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ حجم ساڑھے 7 ارب روپے کا ہے، نئے مالی سال میں 11 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی، متعدد گرڈز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ادارے میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی، دفاتر میں کھانے پینے، پارٹیوں اور بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کو حاصل فنڈز نظام کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈیڈ ڈیفالٹرز کو 30 جون تک بلوں کی ادائیگی کی آخری مہلت دی جائے گی اور جون کے بعد تمام کنکشنز کاٹ دیے جائیں گے۔ بلوں کی اقساط پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔