ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا شراب سے آمدن حاصل کرنے کا نیا اقدام

حکومت کا شراب سے آمدن حاصل کرنے کا نیا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شراب کی صنعت کو فروغ دینے کے لئےموجودہ حکومت کا اہم اقدام، شراب کے کاروبار سے ذرائع آمدن مزید بہتر وصول کرنے کے لئےنیا ہدف مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موجود حکومت نے خزانہ بھر نے کے لئے شراب سے بہتر آمدن وصول کرنے کاطریقہ تلاش کرتے نیا مقرر کردیا گیا،شراب کی فروخت پر ٹیکس وصولی کا ہدف 1 ارب روپے مقرر کردیا گیا، رواں سال پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت پر 72 کروڑ کی آمدن حاصل کی، پنجاب حکومت نےنئےمالی سال شراب کےکاروبار میں مزید آمدن حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے،محکمہ ایکسائز پنجاب شراب کی فروخت پر ذرائع آمدن جمع کرے گا۔

مزید پڑھئے: شراب کی فروخت نے حکومت کے وارے نیارے کردیے

واضح رہے کہ قبل ازیں   پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت اور نئے لائسنس کے اجراء پر 1 ارب 60 کروڑ کی آمدن حاصل کی تھی،پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت پر ٹیکس اور لائسنس فیس کی مد میں سابق حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ تےموجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہی ایک ارب روپے کی آمدن وصول کی ۔

غیر ملکی شراب کی فروخت پر ٹیکس کی مد میں 55 کروڑ 69 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ، مقامی شراب کی فروخت پر عائد ٹیکس کی مد میں 6 کروڑ 29 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی ،شراب کی فروخت پر لائسنس کے اجراء اور تجدید پر 44 کروڑ روپے آمدن وصول ہوئی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer