ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شراب کی فروخت نے حکومت کے وارے نیارے کردیے

 شراب کی فروخت نے حکومت کے وارے نیارے کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پنجاب میں شراب کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن نے سابقہ حکومت کے ریکارڈ توڑ ڈالے ،  پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت اور نئے لائسنس کے اجراء پر 1 ارب 60 کروڑ کی آمدن حاصل کی۔

پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت پر ٹیکس اور لائسنس فیس کی مد میں سابق حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ پنجاب حکومت نے موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہی ایک ارب روپے کی آمدن وصول کی ۔ غیر ملکی شراب کی فروخت پر ٹیکس کی مد میں 55 کروڑ 69 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ۔ مقامی شراب کی فروخت پر عائد ٹیکس کی مد میں 6 کروڑ 29 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی ۔ شراب کی فروخت پر لائسنس کے اجراء اور تجدید پر 44 کروڑ روپے آمدن وصول ہوئی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer