سونا سستا ہوگیا

سونا سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) کاروباری ہفتے کے آغاز پر شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی، سوموار کے روز صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 300 روپے کمی ہوئی سونے کے نرخ کم ہونے پر شہریوں اور جیولرز برادری نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 300 روپے سستا ہونے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 97900 روپے تک پہنچ گے۔اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 89925 کا ہوگیا ہے۔سونے کی قیمتوں مین مزید اضافے پر شہر کی جیولرز برادری اور صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے جیولرز کہتے ہیں کہ سونے کی قیمتوں میں کمی سے سونے کی تجارت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سیل بڑھے گئی جبکہ اس حوالے سے خواتین صارفین بھی خوش نظر آیئں خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں کے باعث سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوگیا تھا سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے۔

دوسری جانب شہر کی اکبری منڈی میں چینی کی فروخت معمول پرنہ آسکی، شوگر ڈیلرز کی اکثریت نےملوں سے چینی کی خریداری روک دی، صدر شوگرڈیلرز امجد حسین کہتے ہیں کہ حکومت ایکس مل چینی کی قیمت 65 روپے طے کرے۔
شوگر ڈیلرز کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ نےچینی کی قیمت 70 روپے متعین کی اور انہیں چینی کےپہلے پڑے سٹاک پر نقصان ہوا، اب مزید مہنگے داموں ملوں سے چینی نہیں خرید سکتے، شوگر ڈیلرزکےصدر امجد حسین نے کہا کہ اگر حکومت ستر روپےفی کلوگرام میں چینی کی فروخت کویقینی بنانا چاہتی ہےتوپہلے ایکس مل چینی کی قیمت 65 روپے فی کلوگرام متعین کی جائے، ہول سیل میں چینی کی قیمت 68 روپےہوتواوپن مارکیٹ میں چینی 70 روپے فی کلوگرام فروخت ہو سکے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer