ایک اور معروف گلوکار کورونا وائرس میں مبتلا

ایک اور معروف گلوکار کورونا وائرس میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی)  کورونا وائرس نے متعدد شوبز شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شوبز ستاروں میں علیزے شاہ، ندا یاسر، یاسر نواز، ابرار الحق، صغیر الہٰی کھچی،  روبینہ اشرف، اور  دیگر فنکار  کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں, معروف فوک پاپ گلوکار رحیم شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے  شہر ووہان سے جنم لینے والے خطرناک کورونا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی ہے۔  کورونا وائرس نے متعدد شوبز شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شوبز ستاروں میں علیزے شاہ، ندا یاسر، یاسر نواز، ابرار الحق، صغیر الہٰی کھچی،  روبینہ اشرف، اور  دیگر فنکار  کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

 

معروف فوک پاپ گلوکار رحیم شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر رحیم شاہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ چند دن سے ان کی طبیعت خراب تھی جس پر رحیم شاہ کا ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا مثبت آیا۔ اس حوالے سے معروف گلوکار رحیم شاہ کے مینجر نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ معروف گلوکار رحیم شاہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

رحیم شاہ  کو ڈاکٹر نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ 24 گھنٹے تک انتظار کی ہدایات کی ہیں اور مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کی طبعیت بہتر نہ ہوئی تو انہیں اسپتال داخل کیا جائے گا۔

 

 خطرناک کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں،  تباہی مچانے والے وائرس کے حملوں میں شدت آگئی ہے، اب تک کورونا وائرس سے پوری دنیا میں لاکھوں  افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ  لاکھوں سے  زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،  کورونا وائرس نے جہاں عام عوام، ڈاکٹر، پولیس، گورنمنٹ افسران اور اہم سیاسی شخصیات  کو  نہیں بخشا  اسی طرح وائرس نے شوبز شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer