غیر ملکی کھلاڑیوں کے شاہد آفریدی کیلئے دعائیہ پیغامات

غیر ملکی کھلاڑیوں کے شاہد آفریدی کیلئے دعائیہ پیغامات

 (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی کھلاڑیوں نے سابق کپتان شاہد آفریدی  کے لئے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے ان  کے لئے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے۔

 

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفق الرحیم نے شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی کی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر نے انہیں رنجیدہ کردیا ہے، اللہ شاہد آفریدی کو جلد شفاء عطا فرمائے۔ مشفیق الرحیم نے اپنے مداحوں سے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی  کے لئے بھی دعاؤں کی درخواست کی۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔

 َ

سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری دعائیں اور نیک خواہشات شاہد آفریدی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ شاہد آفریدی جلد صحتیاب ہوں اور اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی کی جانب سے ایک پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔

؟