عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز، تمام منصوبوں پر کام بند کر دیا گیا


درنایاب :شہر کے تعمیراتی منصوبوں پر عید تعطیلات کا آغاز، اورنج لائن، ارینہ، شوکت خانم فلائی اوور سمیت میگا پراجیکٹ پر کام بند کر دیا گیا۔ پردیسی افسران اور مزدور عید منانے گھروں کو چلے گئے۔

شہر کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن منصوبے پر تعمیراتی کام بند کردیا گیا، ایل ڈی اے کے پارک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ پر بھی تعمیراتی کام روک دیا گیا۔ شوکت خانم فلائی اوور منصوبے پر بھی کام بند ہو گی۔ عید الفطر کی تعطیلات کے باعث عملے اور انجنیئرز کو چھٹیاں دی گئیں۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:لاری اڈے پررش، پردیسی مسافر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنے لگے

 تعمیراتی منصوبوں پر عید الفطر کے بعد کام دوبارہ شروع کیا جاسکے گا، منصوبوں پر کام کرنے والی لیبر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔لیبر نے اپنے اپنے گھروں کا رخ کر لیا ۔