سٹی 42: کوئٹہ میں شعبان کے علاقے سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔
ذرائع انتظامیہ کے مطابق چاروں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ،لاشیں حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری اہلکاروں کی ہیں جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
لاشوں کی شناخت اے ایس ایف کےانسپکٹر زبیر احمد ، خلیل الرحمان ، ریٹائرڈ حوالدار صادق اور پولیس اہلکار فرید کے ناموں سے ہوئی ۔
اے ایس ایف کے اہلکار اور خلیل احمد گزشتہ ماہ اغوا ہوئے تھے ، زبیر احمد اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات تھے۔ اے ایس ایف انسپکٹر زبیر احمد اور خلیل احمد کے اغوا کا مقدمہ 24جون کو درج ہوا تھا ۔ زبیر احمد اور خلیل احمد کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف جناح ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا ۔