ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ معاہدہ طے

اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص  عظیم : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشاورتی خدمات کا معاہدہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور نجکاری کمیشن کے درمیان طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک آؤٹ سورسنگ کے عمل میں مالیاتی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے گا۔ دستخطی تقریب میں مشیر نجکاری و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی بھی شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر جبکہ پاکستان کی جانب سے نجکاری کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے دستخط کیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی اس عمل کے لیے تکنیکی، مالی، قانونی، ماحولیاتی اور تجارتی شعبوں پر مشتمل جامع مشاورتی خدمات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ بینک شفاف، مسابقتی اور مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ نجکاری کے عمل میں معاونت کرے گا، جس سے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے معروف آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔