ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد لشمیر:  پولیس اہلکار پر تشدد،تحقیقات شروع

آزاد لشمیر:  پولیس اہلکار پر تشدد،تحقیقات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آزاد جموں و کشمیر پولیس نے راولاکوٹ میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار پر مبینہ تشدد کے واقعے سے متعلق پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق 14 جولائی کو راولاکوٹ کے علاقے گوئی نالہ افسر مارکیٹ میں ایک احتجاجی گروپ سے وابستہ افراد نے اسلام آباد پولیس کے ملازم احتشام مسیح کو مبینہ طور پر زبردستی گاڑی سے اتارا، تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور حقائق کی مکمل تصدیق کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق کسی بھی فرد یا گروہ کو شرانگیزی، جھوٹی معلومات یا اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ بیان میں عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ یا ایڈٹ شدہ ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔