ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کا ڈی پی او قصور کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کا ڈی پی او قصور کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: پنجاب اسمبلی کی تاریخ کی پہلی پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی کے اجلاس میں ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں قواعد کے مطابق طلبی کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔

کمیٹی کے فیصلے کے بعد سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے دفتر نے شوکاز نوٹس کی تیاری شروع کر دی ہے۔ نوٹس جاری ہونے کے بعد ڈی پی او قصور پیر کے روز دوبارہ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا جواب جمع کرائیں گے۔

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان شوکت راجہ، نورالامین وٹو، چوہدری افتخار حسین چچھر، ملک نوشیر خان، محمد اشرف رسول اور امجد علی جاوید بھی شریک تھے۔