سٹی 42:امریکی صدر نے ایران کو ایک بار پھر سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
امریکی صدر نے ایران پر حملوں میں پہل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ "ایرانیوں نے پہلے گولی چلائی تھی" اور وہ انہیں "مشکل لوگ" قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہوں کہ اب بہت ہو گیا۔ ان کے بقول، وہ ایرانی قیادت کو معاہدے کا ایک موقع دینا چاہتے تھے، تاہم بعض شقوں پر تہران کے اختلافات ہی حملوں کے دوبارہ آغاز کا سبب بنے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہیں ایران کے خلاف دوبارہ حملے کا فیصلہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔