ثمرہ فاطمہ: علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم موسم مجموعی طور پر معتدل رہنے کی توقع ہے۔