ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2025 کا شیڈول جاری

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2025 کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔

4مختلف وینیوز پر مجموعی طور پر 9 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے،پریکٹس میچز 25 سے 28 ستمبر تک منعقد ہوں گے،ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر 2025 تک کھیلا جائے گا،کوالیفائی کرنیوالی تمام 8ٹیمیں وارم اپ میچز میں حصہ لیں گی،ہر ٹیم 2،2میچز کھیلے گی، آسٹریلیا صرف 1وارم اپ میچ میں شریک ہوگی،وارم اپ میچز میں انڈیا اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

انڈیا اے ایک میچ کھیلے گی جبکہ سری لنکا اے 2میچز میں شرکت کرے گی،انڈیا اورانگلینڈ 25 ستمبر کو بی سی سی آئی سینٹر 1 گراؤنڈ، بنگلور میں مد مقابل ہو نگی،ساؤتھ افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ 25 ستمبر کو ایم چناسوامی بنگلور میں کھیلا جائے گا،سری لنکا بمقابلہ پاکستان 26 ستمبر کولمبو کرکٹ کلب کولمبو میں کھیلا جائے گا،بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا اے 27 ستمبر کوآر پریما داسا کولمبو میں مد مقابل ہو نگی.

آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، بی سی سی آئی سینٹر 1 گراؤنڈ، بنگلور سہ پہر 3 بجے ہو گا,انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ، ایم چناسوامی، بنگلور، سہ پہر 3 بجے ہو گا,سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش28 ستمبر کولمبو کرکٹ کلب سہ پہر 3 بجے ہو گا,ساؤتھ افریقہ بمقابلہ انڈیا اےبی سی سی آئی سینٹر 1 گراؤنڈ، بنگلور، سہ پہر 3 بجے ہوگا,پاکستان بمقابلہ سری لنکا اےکولمبو کرکٹ کلب سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا.