ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

NCCIA کا نوٹس ملنے کے بعد یو ٹیوبر رجب بٹ کی اہم پوسٹ

NCCIA کا نوٹس ملنے کے بعد یو ٹیوبر رجب بٹ کی اہم پوسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف یو ٹیوبر رجب بٹ کو بلاسفیمی کیس میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے طلب کیا، این سی سی آئی اے  کی جانب سے نوٹس جاری کیے جانے کے بعد معروف بلاگر رجب بٹ کا ردعمل سامنے آیا۔

رجب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور اپنے چاہنے والوں مشورہ دیا کہ ’اگر وہ شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پاکستان کی بجائے بیرون ملک جانا چاہیے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’’ شہرت حاصل کرنی ہے تو میرا مشورہ ہے پاکستان سے باہر جاکر ہونا‘‘

یاد رہے کہ ‏یو ٹیوبر رجب بٹ کو بلاسفیمی کیس میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے 14 جولائی کو دن گیارہ بجے سید در محمد بخاری کی درخواست پر طلب کیا تھا۔

رجب بٹ کو 160 سی آر پی سی کے مطابق جاری کارروائی میں پیش ہونے کا کہا گیا تھا،این سی سی آئی نے رجب بٹ کو نوٹس اس کی رہائش گاہ پر بھجوایا تھا۔