ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حمیرا کو قتل کیا گیا، بھابھی کا چونکا دینے والا بیان

اداکارہ حمیرا کو قتل کیا گیا، بھابھی کا چونکا دینے والا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ حمیرا کی موت کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے، جہاں ان کی بھابھی ہما سہیل نے الزام لگایا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔ ان کے مطابق حمیرا جیسی حوصلہ مند لڑکی خودکشی نہیں کر سکتی۔

بھابھی نے سوال اٹھایا کہ فلیٹ کی کھڑکی کھلی کیسے تھی؟ یہ واقعہ کئی پہلوؤں سے مشکوک لگتا ہے۔

ہما سہیل نے انکشاف کیا کہ حمیرا کے شوبز میں کام کرنے پر گھر والے ناخوش تھے اور اسی بناء پر گھریلو کشیدگی بھی پائی جاتی تھی۔

اہل محلہ اور قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمیرا کئی ماہ سے گمشدہ تھیں لیکن ان کے اہل خانہ نے نہ تو پولیس سے رابطہ کیا اور نہ ہی میڈیا پر کوئی خبر سامنے لائی گئی۔

 ہما سہیل کے مطابق خاندان کا رویہ شروع سے سرد اور بے اعتنائی پر مبنی تھا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد معاملہ مزید واضح ہو سکے گا۔

 دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مالک مکان، چوکیدار اور تین پڑوسیوں کو شامل تفتیش کرلیاگیا۔

 حمیرا کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے، اداکارہ مالی بحران کا شکار تھیں، حمیرا کے رابطہ کرنے پر کسی نے جواب نہ دیا۔ اداکارہ نے بھائی سمیت 10 افراد سے رابطے کی کوشش کی۔

حمیرا  نے واٹس ایپ پر ’ہیلو‘ کہا، کسی نے جواب نہ دیا ، اداکارہ نے بھائی سمیت 10 افراد سے رابطے کی کوشش کی،حمیرا نے لکھا ’ہیلو، میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں۔