جنید ریاض:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کے ضلعی تعلیمی افسران کا اجلاس, وزیر تعلیم نے کہا لاہور بڑا ضلع، سکولوں کی بہتری حوالے سے لاہور کا لیڈنگ رول ہونا چاہئے،کرپشن، غفلت، غیر حاضریوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ مل کر تعلیمی نظام کو درست خطوط پر استوار کریں، ایسا تعلیمی نظام بنائیں کہ آپ خود بھی سرکاری سکولوں پر اعتماد کر سکیں،نتائج نہ آئے تو سکولوں کی آوٹ سورسنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں،آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں کی کوالٹی اور نتائج میں اضافہ ہوا ہے۔
آئندہ 2 ہفتوں میں لاہور کے تمام سکولوں کو فنڈز ٹرانسفر ہو جائیں گے،ریسورسز کےحصول کیلئے میرے دروازے کھلے، سہولیات کا فقدان فوری دور کریں،کمپیوٹر و سائنس لیبز فنکشنل، ایجوکیشن کی کوالٹی بڑھانے کر فوکس کریں۔
ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سٹیم ایجوکیشن پر فوکس کریں،بیسٹ پرفارمنگ سکولز، اساتذہ اور طلباء کو ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے،سکولوں کے اچانک دورے کروں گا، سہولیات کا فقدان برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اس سال سے اساتذہ کی ہولیو سمیت دیگر اضافی ڈیوٹیاں ختم کر دی،اساتذہ اب صرف تدریس پر فوکس کریں، طلباء کو ٹیکنالوجی سے آگاہ کریں۔