ویب ڈیسک : سام سنگ نے ایک بار پھر اسمارٹ فونز کی دنیا میں سبقت حاصل کر لی، حال ہی میں متعارف کرایا گیا Samsung Galaxy Z Fold 7 مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سرفہرست آ گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے جاری کی گئی مقبول ترین اسمارٹ فونز کی عالمی فہرست میں کئی نئی انٹریز سامنے آئی ہیں، جن میں سام سنگ، انفنکس، ون پلس اور شاؤمی جیسے برانڈز شامل ہیں۔
مقبول ترین سمارٹ فون کی فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7 (نیو انٹری) پہلے اور انفِنکس ہاٹ 60 پرو +(نئی انٹری) دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ون پلس نورڈ 5 فائیو جی تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں نمبر پر ہیں۔
شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی چھٹے اور سام سنگ گلیکسی زی فلپ 7(نئی انٹری) ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔ ویوو ایکس 200 ایف ای فائیو جی آٹھویں، نتھنگ فون (3) فائیو جی نویں اور 10 ویں پوزیشن پر ون پلس نورڈ سی ای 5 فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہیں۔