ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں صبح سویرے بادل برس پڑے،24گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان

لاہور میں صبح سویرے بادل برس پڑے،24گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین/ثمرہ فاطمہ:لاہور شہر کے مختلف مقامات پر صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی، ابھی بھی شہر کے افق پر بادلوں کا راج برقرار ہے۔

سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی ،حبس میں نمایاں کمی ہوگئی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج صبح لاہور میں ٹاون شپ، گرین ٹاون، چونگی امر سدھو، فیروز پور روڈ، نشتر، ماڈل ٹاون، کلمہ چوک اچھرہ، جوہر ٹاون، کینال روڈ میں بارش ہوئی۔

جین مندر، گڑھی شاہو سمیت کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کاسلسلہ جاری رہا،  لاہور کا آج درجہ حرارت 26 سے 32ڈگر ی سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا اسپیل 17 جولائی تک لاہور شہر میں برسے گا۔