ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کی آمد سے قبل،پولیس نے تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کی آمد سے قبل،پولیس نے تیاریاں شروع کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: الیکشن کی آمد سے قبل،پولیس نے تیاریاں شروع کردیں، اہم سیاسی شخصیات، جلسے جلوسوں اور وی وی آئی پیز کو عوام میں درمیان تقاریر میں محفوظ بنانے اورناخوشگوار واقعات سے بچنےکیلئے بلٹ پروف روسٹرمز خرید لئے گئے۔

الیکشن مہم کے دوران جلسے جلوسوں میں وی وی آئی پیز اور بڑے سیاستدانوں کوتقاریرکے دوران حفاظت کیلئے بلٹ پروف روسٹرم خرید لئے گئے۔شیشے کے بنے ایک بلٹ پروف روسٹرم کی قیمت 30لاکھ کے قریب ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال میں روسٹرمز کی خریداری کا پراسس مکمل کرکے کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔متعلقہ کمپنی کی جانب سے فراہمی کے بعد تمام ایس اوپیز کو مکمل کرکے روسٹرمز کے سٹینڈرکو چیک بھی کرلیا گیا ہے۔2کروڑ سے زائد مالیت کے7روسٹرم خرید کر متعلقہ حکام کے حوالے کردیئےگئے ہیں۔

لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ڈیمانڈ کے مطابق بلٹ پروف روسٹرم فراہم کئے جائیں گے۔پولیس کےپاس پہلے بھی بلٹ پروف روسٹرمز موجود ہیں جو مختلف جلسے جلوسوں میں استعمال کئے جارہے ہیں۔