سٹی 42: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا کورونا کیسز میں پھراضافےپراظہارتشویش ۔ روک تھام کے اقدامات مؤثر بنانےاورشہریوں کوویکسی نیشن کروانے کی ترغیب دینے کی ہدایت.
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسےصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ، کورونا کی چوتھی لہرسےنمٹنے کیلئے کیےگئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا کیسزمیں اضافےپراظہارتشویش کرتےہوئے کہنا تھا کہ ایس او پیزپر مؤثرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے .
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنےکےباعث کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیر صحت کو کوروناویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کورونا کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعلیٰ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات اورویکسی نیشن کے بارے میں بھی بریف کیا۔