ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیوں دیر گئے آفس جاتے ہو؟

Bureaucracy
کیپشن: Bureaucracy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) بیوروکریسی نے سول سیکرٹریٹ کو اپنا  گھر ہی سمجھ لیا، سول سیکرٹریٹ کھلنے کا ٹائم 9 بجے، لیکن وقت پر کوئی بھی افسر نہیں آتا۔

ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ نو بجے کھلتا ہے لیکن نو بجے سیکرٹریٹ میں ویرانی ہی ویرانی ہی چھائی رہتی ہے،  کوئی بھی افسر یا سیکرٹری نو بجے سول سیکرٹریٹ نہیں پہنچتا ہے، افسر شاہی کا سول سیکرٹریٹ دیر سے آنا معمول بن گیا ہے، کوئی بھی سیکرٹری مقرر کردہ وقت پر دفتر نہیں آتا ہے۔

سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل ہفتہ میں دو یا تین دن ہی دفتر آتے ہیں، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ندیم محبوب، سیکرٹری قانون بہادر علی خان، سیکرٹری سروسز صائمہ سعید، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید مقررہ وقت پر دفتر نہیں پہنچے، اکثر سیکرٹری دس بجے کے بعد دفتر آتے ہیں، سیکرٹریوں کے دیر سے آنے کی وجہ سے ماتحت افسران اور ملازمین بھی دیر سے دفتر آنے لگے ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer