عائزہ خان کی ایشوریا رائے کے گانے پر ویڈیو وائرل

Aishwarya-Ayeza Khan
کیپشن: Aishwarya-Ayeza Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 گلبرگ (زین مدنی) معروف اداکارہ عائزہ خان کی بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے مشہور گانے پر ویڈیو وائرل مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

عائزہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام اپنی نئی نئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جب سے عائزہ خان نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا ہے وہ مختصر ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتی بھی ہیں جو کہ خوب وائرل ہوتی ہیں۔انسٹا گرام پر 9.5 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سڑھیوں پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ 

عائزہ خان نے ویڈیو میں خوبصورت لباس، میک اپ اور جیولری پہنی ہوئی ہے۔ عائزہ خان نے ایشوریا رائے پر فلمائے گئے مشہور بھارتی گانے سلسلہ یہ چاہت کا پر مختصر سی ویڈیو بنائی ہے اور اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے، عائزہ خان کی جانب سے یہ ویڈیو مشہورِ زمانہ فلم ’دیوداس‘ کے 19سال مکمل ہونے پر بنائی گئی ہے۔

دو روز قبل  اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ کا روپ دھارے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں،  جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کا روپ دھارے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں جیسے ہی مادھوری ڈکشٹ کا نام سنتی ہوں تو میرے دماغ میں فوراَ آتا ہے، (ایک دو تین ) اور (دیو بابو)۔‘

عائزہ خان نے مادھوری سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ان کے جیسے کپڑے پہننے کا اہل بننا ایک خواب تھا، میری خواہش ہے کہ میں ان سے ملاقات کروں 

Sughra Afzal

Content Writer