دپیکا پڈوکون کی فلم کے ڈلیٹ شدہ سین وائرل

دپیکا پڈوکون کی فلم کے ڈلیٹ شدہ سین وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بنا پر ناصرف ہندوستان میں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا یا ہے ور بالی ووڈکی کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی مرکزی کردار ادا کر کے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں۔مشہور اداکارہ نے اس وقت اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جب انہوں نے اپنی 8سالہ پرانی فلم کوکٹیل کے ڈیلیٹ شدہ سینز کی وڈیو اپنے انسٹاگرام کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے پوسٹ کی ۔جس پر مداحوں نے مختلف قسم کی رائے دی ہے۔

گزشتہ روز دپیکا پڈوکون نے اپنی 8سال پہلے ریلیز ہونے والی کامیاب فلم کوکٹیل کے ڈلیٹ شدہ سینز کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اکثر مجھ سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپکی زندگی ایسے لمحے ہیں جو آپ ظاہر کرنا چاہتی ہیں ،تو جواب ہے ہاں۔

View this post on Instagram

Often I’m asked if there is a moment I would like to relive...The answer is YES!???? #8YearsOfCocktail

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

یاد رہے کہ اس فلم میں دپیکا کے علاوہ سیف علی خان اور ڈیانا پینٹی بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے تھے ۔اس موقع پر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کا نام بدل کر ورونیکا رکھا جو کہ فلم میں نبھائے گئے انکے کردار کا نام تھا ۔یہاں تک کہ دپیکا پڈوکون نے اپنی انسٹا کی ڈی پی بھی بدل کر کوٹیل فلم سے لی گئی ایک تصویر کو ڈی پی کے طور پر لگایا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer