ارطغرل غازی کی ایک اور اداکارہ کی ویڈیو وائرل

ارطغرل غازی کی ایک اور اداکارہ کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گزشتہ ایک دہائی سے ترک ڈرامے پاکستان میں دکھائے جا رہے ہیں اور پاکستان کے عوام انہیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ خوب سراہتے نظر آتے ہیں ۔ ڈراموں میں اس قدر دلچسپی کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ان کرداروں کو نبھانے والے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرنا شروع کیا ہے اور انکے ڈائیلاگ لوگوں کی زبانوں پر ہیں۔ بہت سے کردار ایسے ہیں جو پاکستان میں اپنی بھرپور مقبولیت کے باعث پاکستان میں اپنے نبھائے گئے کردار ہی کے نام سے مشہور ہوئے ہیں ۔انہیں میں ایک نام بورچوکراتلی کا ہے ،جنہیں ڈرامہ ارطغرل غازی میں نبھائے گئے کردار کی وجہ سے روشنی خاتون (گوگچی) کے نام سے جانا جاتا ہے۔


گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی  اداکارہ بورچوکراتلی کی انسٹاگرام پر ڈالی گئی ایک وڈیووائرل ہوئی جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اورانتہائی خوشگوار ماحول میں اپنے پالتو کتے کے ساتھ اپنے گھر کے لان میں کھیلتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔مداحوں کی جانب سے اس وڈیو کو کافی پسند کیا گیا ہے۔ ترک اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔اس سے دو روز قبل بھی اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ آن لائن سیشن میں بات کی تھی اور انہیں اپنی رائے سے آگاہ کیا تھا کہ وہ اس سال اپنے چاہنے والوں سے کونسا تحفہ لینا پسند کریں گی۔

یاد رہے کہ ترک اداکارہ بورچوکراتلی کی مقبولیت میں سب سے زیادہ اضافہ ارطغرل غازی ڈرامے کی آمد کے بعد سے ہوا ہے۔ترک ڈرامہ " ارطغرل غازی" پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھاکو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔یکم رمضان سے روزانہ نشر کیے جانے والے ڈرامے " ارطغرل غازی" نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور روزانہ ہی نیا ریکارڈ بن کر سامنے آتا ہے اور اس سب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئے دن ترک اداکاروں کے بھی پاکستان اور پاکستان کی عوام کے حق میں بیانات سامنے آرہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer