’’ن لیگ کی جانب سے ہر ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا جارہا ہے‘‘

’’ن لیگ کی جانب سے ہر ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا جارہا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیرقانون پنجاب بشارت ر اجہ کہتے ہیں کہ ذاتی مقاصد کیلئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ن لیگ کی جانب سے ہر ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

       پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےکروڑوں روپے خرچ کرکے اجلاس بلوایا لیکن بات کرنے کی بجائے نعرے بازی کرکے ملتوی کروا دیا۔  انہوں نے کہا کہ سپیکر نے اگر پروڈکشن آرڈر جاری کرنا مناسب نہیں سمجھا تو انکی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بنیادی طور پر خود اجلاس نہیں چلوانا چاہتی تھی۔

  اپوزیشن کو جو کردار ادا کرنا چاہئے وہ نہیں کررہی، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پروڈکشن آرڈر میں تبدیلی نہیں لارہے، سپیکر کے اِختیارات پر قدغن نہیں لگائی جاسکتی۔

Shazia Bashir

Content Writer