ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا

نگران حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری )نگران حکومت کو  اپنی غلطی کا احساس ہوگیا،  تین میڈیکل کالجز میں پرنسپل کی تقرری کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں علامہ اقبال، پی جی ایم آئی اور ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل کیلئے اب صوبے بھر میں میرٹ پر پہلے 30 پروفیسرز کے 17 اور ا18 جولائی کو انٹرویوز ہونگے۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔شہباز شریف کی دھمکی کام کر گئی، لاہور پولیس نے گھٹنے ٹیک دیئے

ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے پرنسپل کیلئے 27 جولائی تک درخواستیں طلب کرنے کیلئے دیا گیا اشتہار بھی منسوخ کر دیا گیا ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے نئے شیڈول کے مطابق صوبے بھر میں میرٹ پر پہلے 30سینئر پروفیسرز کو 17 اور 18 جولائی کو انٹرویو کیلئے بلایا گیا ہے تاکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج، پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج و جنرل ہسپتال اور ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل کی تقرری عمل میں لائی جاسکے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔سیاسی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش یا کچھ اور؟  سیاسی جماعتوں کے بینرز نذر آتش

نوٹیفکیشن کے مطابق30 سینئر ترین پروفیسرز کے علاوہ بھی اگر کوئی انٹرویو دینا چاہے تو 18 جولائی کو ان کا انٹریو بھی ہوگا۔ تاہم اب پرنسپل کی تقرری صرف سینئر پروفیسرز میں سے کی جائے گی ۔

Sughra Afzal

Content Writer