سٹی 42:امریکا نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایک درجن سے زائد افراداور اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان افراد اور اداروں پر ایرانی تیل، تجارت اور توانائی سیکٹر سے منسلک ہونے اور مالی ا و تجارتی سرگرمیوں کا الزام ہے۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عوامی احتجاج کچلنے میں کردار ادا کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے، امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایران کے معاشی ذرائع کو محدود کرنا ہے۔