ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ مسلسل گر رہی ہیں،یہ سنجیدہ مسئلہ ہے؛چیئرمین ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ مسلسل گر رہی ہیں،یہ سنجیدہ مسئلہ ہے؛چیئرمین ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کامران ارشد  نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ مسلسل گر رہی ہیں،یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جوپاکستان کی صنعت ، معیشت اور روزگار کے لیے خطرناک ہے۔

  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےچیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے دسمبر تک ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں،دسمبر میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 8.55  فیصد کم ہوئی ہے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ ملکی ایکسپورٹس میں ٹیکسٹائل کی صنعت کا 60 فیصد شیئر ہے،ملکی صنعتوں کا ٹیرف 34 روپے تک ہہنچ چکا ہے،اس ٹیرف پر صنعتیں نہیں چل سکتیں،دیگر صارفین کا بوجھ صنعتوں پر ڈالا جا رہا ہے،کراس سبسڈی کا بوجھ صنعتوں پر ڈالا جا رہا ہے۔

  چیئرمین کا کہنا تھا کہ جو پاور پلانٹس چل رہے ہیں ان کا لوڈ فیکٹر دیکھا جائے،جو پاور پلانٹس نہیں چل رہے ان کی قیمت بھی وصول کی جا رہی ہے۔