ملک اشرف : پنجاب ریگولیشن کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کیخلاف درخواست,صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب ,ہائیکورٹ نے اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس ملک محمد اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 آئین کے برخلاف بنایا گیا۔ یہ شہریوں کے بنیادی حقوق، بشمول آزادنہ زندگی جینے اور تحفظ کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر سخت سزا اور پابندی عائد کرنا تو سمجھ میں آتا ہے، مگر پتنگ بازی کی اجازت دینا خطرناک اقدام ہے، جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آئندہ سماعت تک ڈپٹی کمشنر کو پتنگ بازی کی اجازت دینے کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے اور عدالت اس ایکٹ کو کالعدم قرار دے۔